Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھوٹی گواہی پر کارروائی ہوگی،چیف جسٹس

اسلام آباد..سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قتل کے مقدمے میں جھوٹی گواہی کا نوٹس لیتے ہوئے جھوٹی گواہی دینے پر کانسٹیبل خضر حیات کو طلب کر لیا ۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے جھوٹی گواہی کا نوٹس قتل کے ملزم محمد الیاس کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران لیا۔ سپریم کورٹ نے ڈی آ ئی جی آپریشنز لاہور کو کانسٹیبل خضر حیات کو 4 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیس کو جھوٹی گواہی دے کر خراب کردیا گیا ۔ جھوٹی گواہی دینے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے ۔بعد ازاں عدالت نے ملزم محمد الیاس عدم شواہد کی بنا پر بری کر دیا ۔ یاد رہے کہ محمد الیاس پر 2007 میں ضلع ناروال کے علاقے میں آصف نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا ۔ٹرائل کورٹ نے محمد الیاس کو سزائے موت سنائی تھی۔ہائیکورٹ نے محمد الیاس کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا۔

شیئر: