معروف اداکار اور ہدایتکار شان شاہد نے نئی فلم ”پیار ہو جاتا ہے پھر سے“ بنانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے۔میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی مذکورہ فلم میں ریما خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ شان کی نئی فلم آئندہ سال ریلیز ہو گی۔یہ رومانوی کہانی پر مبنی ہے جس کاا سکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور شوٹنگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یاد رہے کہ ریما خان اور شان شاہد نے کریئر کا آغاز ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم سے کیا تھا۔ فلم کی کامیابی کے بعد دونوں فنکاروں نے بےشمار فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔