دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا ، فضل الرحمان
جمعرات 14 فروری 2019 3:00
اسلام آباد... جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت خوش آئند ہے۔پی اے سی سے شہباز شریف کو ہٹانا روایت کی خلاف ورزی ہو گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا تاہم ایم ایم اے سے مشاورت کے بعد دھرنے کا اعلان کریں گے۔انہوںنے کہاکہ حکومت بھیک مانگنے پر لگی ہے ،ایسے ملک نہیں چلتے۔انہوںنے مزید کہا کہ مریض نے علاج کے لئے بیرون ملک جانا ہے۔این آر او کا شور مچا یا جا رہا ہے۔