معروف صحافی اور قانونی مشیر وہاج صدیقی کی اہلیہ کا انتقال
جمعرات 14 فروری 2019 3:00
جدہ - - - - معروف پاکستانی صحافی اور قانونی مشیر وہاج صدیقی کی اہلیہ مسماۃ شمیم فاطمہ ہاشمیہ انتقال کر گئیں۔ انہیں مدینہ منورہ میں جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ متوفیہ کی عمر 83 برس تھی منگل کی شب انہیں دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں ۔ متوفیہ کے 9بچے ہیں جن میں سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی مدینہ منورہ میں رہائش پذیر ہیں ۔ واضح رہے کہ وہاج صدیقی گزشتہ 45 برس سے مملکت میں مقیم ہیں وہ قیام پاکستان کی تحریک میں عملی طور پر شریک رہے ۔ وہاج صدیقی علمی و ادبی شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے قرآن کریم کی انگلش میں تفسیر بھی لکھی ہے ۔ کافی عرصہ سے مملکت سے شائع ہونے والے انگلش اخبار سے منسلک رہے ۔