نئی دہلی۔۔۔جمعیت علما ئے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا محمود مدنی نے کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ اور بزدلانہ عمل ہے۔ہندوستان کے تمام انصاف پسند شہریوں کو اس حملے پر دکھ اور افسوس ہوا۔ہلاک ہونیوالے سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے لواحقین اور اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے سے کشمیر میں قیام امن کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ریلوے میں ایک لاکھ 30ہزارملازمتوں کیلئے درخواستیں طلب