Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: 8مارچ کو آل انڈیا عظیم الشان مشاعرہ ہوگا

ممبئی۔۔۔  8مارچ 2019ء کو ممبئی میں عظیم الشان آل انڈیا مشاعرہ منعقد کیا جائیگا۔اسکا اہتمام ہر سال عوامی رائے ممبئی کی جانب سے  18برس سے کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر خصوصی شمارہ بھی شائع ہوگا۔بیرون ممبئی سے تعلیمی، سماجی، طبی، رفاہی اور سیاسی خدمات انجام دینے والی اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ عالمی مشاعرے کے کنوینر اورعوامی رائے  ممبئی کے ایڈیٹر انچیف ڈاکٹر علائو الدین شیخ نے اس میں مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی فلاحی ادارے کے بانی بہجت نجمی زنجانی کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ مشاعر ے میں ڈاکٹر نور امروہوی کو خصوصی اعزاز سے نوازا جائیگا۔ وہ امریکہ میں اردو شاعری کے حوالے سے اپنی مضبوط پہچان بناچکے ہیں۔واضح رہے کہ اس میں 150 نومسلموں کا اعزاز بھی کیا  جائیگا۔
 

شیئر: