Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیا میں حادثہ، 9ہلاک

نیروبی ۔۔۔ کینیا کی ایک مصروف شاہراہ پر منی بس اور ٹینکر کے درمیان ٹکر سے 9 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں 14نشستوں والی ایک منی بس اور ٹینکر میں جو نیروبی سے گیس لیجارہا تھا ٹکر ہوگئی۔پولیس کمانڈر کے مطابق جب یہ حادثہ ہوا اس وقت ٹینکر غلط ٹریک پر تھا۔ پولیس کا کہناتھا کہ6 افراد کی موت موقع پر ہی ہوگئی جبکہ 3 دیگر نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔
 

شیئر: