ترکی ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرے گا
انقرہ... ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم ہزاروں پاکستانیوں کو اپنے داخلی استحکام کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ترکی کے کابینہ اجلاس میں کیا گیا جس میں ملکی سلامتی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک وزارت خارجہ نے ایک خط کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو حکومت کے اس فیصلے سے مطلع کردیا کہ ترکی جلد غیر قانونی طور پر مقیم 50 ہزار پاکستانیوں کو اپنے ملک سے بے دخل کردے گا۔ ترک وزیر خارجہ نے خط میں انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر کی جیلوں میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں جن کے پاس سفری دستاویزات نہیں اور یہ سب غیر قانونی طور پر ترکی پہنچے تھے کچھ کو عدالتوں نے سزائیں بھی سنائی ہیں۔ اتنی بڑی تعداد کو جیلوں میں رکھنا ممکن نہیں رہا ان قیدیوں کی وجہ سے انتظامی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ ہو رہی ہے حکومت نے ان افراد کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاملے پر پاکستانی حکومت کا کوئی ردعمل سامنے نہیںآیا۔