انٹرنیشنل کرکٹ ٹرافی کا ورلڈ ٹور: برسلز پہنچ گئی
برسلز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کرائے جانیوالے ورلڈ کپ 2019ء کی ٹرافی دنیا بھر کے سفر کے دوران یورپ کے دارالحکومت برسلز پہنچ گئی۔ ٹرافی کی رونمائی برسلز شہر کے مرکزی مقام گراں پلس میں ہوئی جہاں شہر کی اہم ترین میونسپل کمیٹی برسلز نے اس تقریب کا انتظام کیا تھا۔ اس تقریب کے انعقاد میں برسلز کمیونٹی کے پہلے پاکستانی نژاد کونسلر محمد ناصر چوہدری اور بیلجئین کرکٹ ایسوسی ایشن کے پاکستان نژاد صدر حسن شاہ نے اہم کردادر کیا۔ کرکٹ ورلڈ کپ کی یہ ٹرافی 5 بر اعظموں سے ہوتی ہوئی برسلز پہنچی اور آئی سی سی میں یورپین نمائندے ایڈور ڈ شٹلورتھ بھی اس کے ہمراہ تھے۔ تقریب رونمائی میں بیلجئین کے فنانس اینڈ اسپورٹس منسٹر اور برسلز کمیون کے میئرکے علاوہ بیلجیئم کے خواتین اور مرد کھلاڑیوں کے علاوہ شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں