اسلام آباد... سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پیر کو اعلی ترین اعزاز نشان پاکستان دیا جائے گا۔ سعود ی ولی عہد آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان عطا کریں گے۔ تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔ وزرراء،عسکری قیادت اور اعلی شخصیات شرکت کریں گی۔ صدر عارف علوی معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئر مین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔بعد ازاں سعودی ولی عہددورہ مکمل کرکے ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔