واشنگٹن ۔۔۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ 1975 میں مائیکرو سافٹ کارپوریشن قائم کرنے کے بعد سے انہوںنے جو دولت کمائی وہ اس کے مستحق نہیں تھے۔ جیسا کہ دنیا بھر میں دیگر دولت مند اس کے مستحق نہیں ہوتے۔ برطانوی اخبارسے بات کرتے ہوئے 65 سالہ گیٹس نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی دولت (جس کا اندازہ 73 ارب ڈالر لگایا گیا ہی)مناسب وقت اور قسمت کے سوااپنے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کی مہربانی سے کمائی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے 10 ارب ڈالر کے قریب ٹیکس ادا کیا مگر مجھے اس سے زیادہ ادا کرنا ہے۔گیٹس کے مطابق ان کا یہ خیال نہیں کہ اپنی اولاد کو مال دےدینا ان کے واسطے اچھا اور فائدہ مند ہو گا۔گیٹس کا اشارہ اپنی تمام تر دولت کی جانب تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام تر واجبات کی ادائیگی اور کچھ مال اپنی اولاد کو دینے کے بعد میری دولت میں جو کچھ باقی بچے گا وہ سب فلاحی سوسائٹی کو جائے گا۔