Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب امریکی بانڈز کے مالکان میں گیارہویں نمبر پر

ریاض۔۔۔ امریکی بانڈز کے مالک ممالک میں سعودی عرب پوری دنیا میں گیارہویں نمبر پر آگیا۔ مملکت 171.6 ارب ڈالر کے بانڈز خریدے ہوئے ہے۔ یہ اعدادوشمار 2018 ءکے اختتام کے ہیں۔ سعودی عرب نے دسمبر 2018ءکے دوران 1.7 ارب ڈالر کے امریکی بانڈز خریدے تھے ۔ امریکی وزارت خزانہ کی اطلاع کے مطابق سعودی عرب نے 2018ءکے ماہ اکتوبر و نومبر کے دوران پے در پے 1.4 ارب اور 4.8 ارب ڈالر کے امریکی بانڈز کم کردیئے تھے جبکہ 2018ءکے شروع سے لے کر ستمبر کے اختتام تک امریکی بانڈز مسلسل خریدے چلا جارہا تھا۔ یاد رہے کہ 6.26 ٹریلین ڈالر سے کہیں زیادہ امریکی بانڈز غیر ملکی خریدے ہوئے ہیں۔ چین سرفہرست ہے۔ جاپان دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ 
 

شیئر: