ینبع۔۔۔کمشنر ینبع سعد السحیمی نے تحصیلوں کے سربراہوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقامی شہریوں کی ضروریات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ پہلی فرصت میں ان کے مسائل نمٹائیں۔ تحصیلوں سے رجوع کرنے والوں کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور کریں۔ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان اور ان کے نائب کی مسلسل تاکید ہے کہ مقامی شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں اور ان کی ضروریات کو سمجھ کر حل کرنے کا اہتمام کیاجائے۔