Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب معتمر کی کھوپڑی میں رسولی

مدینہ منورہ ۔۔۔ یہاں کنگ فہد جنرل اسپتال کے ماتحت دماغ اور اعصاب کے جراحوں نے ایک عرب ملک کے 44سالہ معتمر کی کھوپڑی سے آپریشن کرکے رسولی نکال دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد عبد الرحیم نے آپریشن کی قیادت کی۔ عرب معتمر کو اسپتال لایا گیا تھا۔ وہ مسلسل درد سر کی شکایت کررہا تھا۔ جسم کے بائیں حصے میں کمزوری اور نظر میں کمی کا بھی شاکی تھا۔ ایکسرے کئے گئے تو پتہ چلا کہ اس کی کھوپڑی میں ایک بڑی سی رسولی بنی ہوئی ہے اور وہ دماغ پر دباﺅ ڈال رہی ہے۔ آپریشن کا فیصلہ کیاگیا۔ 8گھنٹے طویل آپریشن رہا۔ بالاخر کامیاب رہا۔ اب عرب معتمر کی حالت بہتر ہے۔ 
 

شیئر: