Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا کر2لاکھ کردیا

اسلام آباد... سعودی عرب نے پاکستانی حجاج کا کوٹہ بڑھا کر2لاکھ کر دیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی حجاج کرام کا کوٹہ 2 لاکھ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے مشکور ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام اس خوش آئند قدم پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر برائے امور خارجہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔بعد ازاںوزیر خارجہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے رابطہ کر کے پاکستانی حجاج کے لئے کوٹہ میں اضافے سے متعلق سعودی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کوٹہ میں اضافے کی درخواست کی تھی۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے ملاقات میں حج کوٹہ بڑھانے کا معاملہ اٹھایا تھا۔

شیئر: