Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان ....اسٹراٹیجک شراکت

جمعرات 21فروری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
  ولی عہد محمد بن سلمان ان دنوں ایشیا کے دورے پر ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے دورے مکمل کرچکے ، تیسرا اسٹیشن چین ہے، دورہ ایشیا سے اقتصادی و سیاسی تعلقات کے نئے افق کھل رہے ہیں۔ ان ممالک کے ساتھ مملکت کے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔ ہر ملک کے ساتھ دو طرفہ اسٹراٹیجک شراکت کا معیار بلند سے بلند تر اور مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جارہا ہے۔
ایشیائی ممالک میں ہندوستان ، ولی عہد کے دورے کا دوسرا اسٹیشن تھا۔ دونوں ملکوں کے تعلقات سیکڑوں برس پرانے ہیں۔ قدیم زمانے میں عرب ہندوستان کیساتھ تجارت کیا کرتے تھے۔ ہندوستانی مسلمان ہر سال حج و عمرے کیلئے ارض مقدس آتے ، پوری دنیا میں اسلام کا دوسرا بڑا وطن ہندوستان ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران ہند سعودی تعلقات میں تنوع بھی پیدا ہوا ہے اور گہرائی بھی پیدا ہوئی ہے۔ ہندوستان مملکت کا اہم تجارتی شریک ہے۔ 10برس کے دوران دونوںملکوں کے درمیان تجارتی حجم 1.076ٹریلین ریال تک پہنچ چکا ہے۔ مملکت ہندوستان کے ساتھ اقتصادی شراکت کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ ہندوستانی معیشت قوت خرید کے تناسب کے حوالے سے چوتھی بڑی طاقت ہے۔ یہ دنیا کی ساتویں بڑی اقتصادی ریاست ہے۔ دونوں ملک جی ٹوئنٹی کے ممبر ہیں۔ ہندوستان توانائی کے حوالے سے عروج پذیر ممالک میں سے ایک ہے۔ یہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ہندوستان مملکت سے ماہانہ 25ملین بیرل تیل درآمد کررہا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: