یقین تھا مشکل وقت ختم ہو گا، سلمان بٹ
جمعرات 21 فروری 2019 3:00
شارجہ:اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ وہ لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ بننے شارجہ پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں واپسی پر اپنی خوشی الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، یقین تھا کہ مشکل وقت ختم ہوجائے گا اور دوبارہ اعلیٰ سطح کی کر کٹ کھیلنے کا موقع ضرور ملے گا۔سلمان بٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا اور پہلی کوشش ہوگی کہ اپنی شمولیت کو درست ثابت کروں ، آگے چل کر کیا ہوتا ہے اس کا وقت آنے پر پتہ چلے گا۔سابق کپتان نے کہا کہ اس وقت پوری توجہ پی ایس ایل پر ہے اور خواہش ہے کہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دوں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں