Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میقات کے خدام کو 24گھنٹے ڈیوٹی کی ہدایت

طائف۔۔۔وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے حکم دیا ہے کہ قرن المنازل کی میقات پر خدمات فراہم کرنے والے ادارے 24گھنٹے کھلے رکھے جائیں گے۔ یہ میقات طائف کے شمال میں واقع ہے۔ ضیوف الرحمان کی خدمت کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ میقات پر صفائی اور اصلاح و مرمت کی خامیاں دور کی جائیں۔ انہوں نے یہ انتباہ بھی دیا کہ جو شخص بھی ضیوف الرحمان کی خدمت کے سلسلے میں کوتاہی سے کام لے گا اس کی سرزنش ہوگی۔ اس کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت روا نہیں رکھی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -جدہ کے ساحل پر سائیکل سوار خواتین

شیئر: