Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیچرل پیڈیکیور پاﺅں کو دے خوبصورت نکھار

پاﺅں کی جلد کی مناسب صفائی اور مردہ خلیات کو صاف کرنے کی بات ہو تو یہ تھوڑا وقت طلب کام ہے۔ ایک ٹب میں گرم پانی لیں اس میں دو چمچ مساج آئل ، باتھ واش اور لیموں کا رس شامل کریں۔ اس پانی میں پاﺅں ڈبو دیں اور پھر پانی میں چمبیلی کے پھول ڈال دیں۔ ناخن صاف کرنے والا برش لیں اور ناخنوں کی اچھی طرح صفائی کریں۔ اب ایک آتشفشانی پتھر لے کر اسے نرمی کے ساتھ پاو¿ں کی ایڑیوں پر رگڑیں تا کہ وہ نرم ہو جائیں اور مردہ خلیات کی صفائی آسانی سے ہو سکے۔ اب کٹے ہوئے لیموں کے ٹکڑے پاوں پر رگڑیں یہاں تک کہ ان کا تمام رس جلد میں جذب ہو جائے۔ اس کے بعد سمندری نمک لے کر اس میں2 چمچ مساج آئل اور 3 قطرے چمبیلی کے اسینشیل آئل شامل کرکے ایک پیالے میں اسکرب بنا لیں۔ پاو¿ں کو اس مکسچر سے اچھی طرح اسکرب کریں اور پھر گرم پانی میں ڈبو لیں۔ اب دلیہ لے کر اسے تھوڑے سے پانی میں مکس کریں اور گاڑھا سا پیسٹ بنالیں۔ 5سے 7 منٹ کے لئے پاﺅں پر لگائیں اور پھر دھو ڈالیں۔ دلیہ پاﺅں کی جلد کو نرم و ملائم بنا دے گا اور رہا سہا میل یا مردہ خلیات بھی دور کر دے گا۔ ناخنوں کی تراش خراش کریں اور ہلکا سا رگڑ کر صاف کرلیں۔ یہ طریقہ کار پاو¿ں کو ان کی قدرتی خوبصورتی لوٹا دے گا۔
 
 

شیئر: