ایک ہفتے میں 6 ہزار 5 سو موٹر سائیکلیں ضبط
’سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 2773 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 6502 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 10 نومبر سے 16 نومبرتک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 2773 ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر جدہ ہے جہاں سے 2397 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ مکہ مکرمہ میں 413، مدینہ منورہ میں 115، مشرقی ریجن میں 306، عسیر میں 88، حائل میں 97، قصیم میں 26 اور جازان میں 75 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔