شہزادہ خالد بن سلمان نائب وزیر دفاع مقرر
ریاض ۔۔۔ نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان نے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نائب وزیر دفاع مقرر کردیا۔ وہ ان دنوں واشنگٹن میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ شہزادہ خالد بن سلمان اعلیٰ درجے کے ہواباز ہیں اور وہ وزارت دفاع میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ خالد بن سلمان 1988ءمیں پیدا ہوئے ۔ وہ کنگ فیصل ایئر فیکلٹی سے فضائی علوم میں ڈگری لئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے نیشنل اینڈ انٹرنیشنل سینیئر ایگزیکٹیو سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا ہے جبکہ پیرس میں ایڈوانس الیکٹرانک جنگ کا کورس بھی کرچکے ہیں۔ جارج ٹاﺅن یونیورسٹی سے آرٹ میں ایم فل ہیں۔