ولیعہد کا ایشیائی ممالک کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، برطانوی اخبار
ریاض... برطانوی اخبار ٹائمز نے ولیعہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا ایشیائی ممالک کے دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے اسے سعودی عرب میں بڑی تبدیلی کا باعث بتایا ہے۔ ولیعہد کے پاکستان ، ہند اور چین کے دورے کے غیر معمولی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تینوں ممالک سعودی عرب کو نہ صرف انتہائی اہمیت دے رہے ہیں بلکہ اسے مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی معیشت سمجھتے ہیں۔ مغربی میڈیا کی طرف سے منفی پروپیگنڈے کی تمام تر کوششوں کے باوجود ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان موثر ترین شخصیت ہیں جنہیں نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ برطانوی اخبار نے مزید کہا کہ پاکستان میں ولیعہد کا شاندار استقبال اور عوام کی طرف سے ولیعہد کی آمد کو جس طرح کی پذیرائی حاصل ہوئی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سعودی عرب خطے کا اہم ترین ملک ہے۔ پاکستان ، ہند اور چین نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ مخصوص مفادات حاصل کرنے والا مغربی میڈیا سعودی عرب کے بارے میں ان کی رائے بدل نہیں سکتا۔