Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2030 ءسے قبل یومیہ 3 ارب مکعب فٹ گیس برآمد کرینگے، آرامکو

ریاض۔۔۔ سعودی آرامکو کے ایگزیکیٹو چیئرمین امین الناصر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب 2030 ءسے قبل ہی 3 ارب مکعب فٹ گیس یومیہ برآمد کرنے لگے گا۔ اس کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ وہ لندن میں توانائی کے بین الاقوامی ہفتے کے زیر عنوان منعقدہ کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ہمارے یہاں گیس کے ذخائر کی دریافت کا سلسلہ جار ی ہے۔ آنے والے عشروں میں گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ ہم دریافت شدہ گیس سے نہ صرف یہ کہ اپنی ضرورتیں پوری کریں گے، برآمد بھی کریں گے۔ جلد ہی 3 ارب مکعب فٹ گیس یومیہ برآمد کرنے کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ متعین طور پر تاریخ نہیں بتائی جاسکتی ہے البتہ 2030 ءسے پہلے پہلے یہ ہدف حاصل ہوجائے گا۔ 
 

شیئر: