Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں زیر تعلیم سعودی طالبہ پر حملہ

ریاض ۔۔۔ امریکی ریاست انڈیا نا میں زیر تعلیم سعودی طالبہ مشاعر المسیری پر نامعلوم شخص نے حملہ کردیا۔ حملہ آور گھر میں گھس آیا تھا اور اس نے بلا وجہ اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔ المسیری 3برس سے امریکہ میں زیر تعلیم ہے۔ تعلیم مکمل ہونے میں 10ماہ باقی ہیں۔ واردات کے وقت وہ رہائش پر تنہا تھی۔ حملہ آور نے گھر میں گھس کر اسے زدوکوب کرکے گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔ چیخ و پکار پر فرار ہوگیا۔ المسیری نے پولیس میں شکایت درج کرادی ہے تاہم ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
 

شیئر: