Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ پھل جو گیس کا سبب بنتے ہیں

معدے میں گیس یا اپھارے کی شکایت کی مختلف وجوہ ہوسکتی ہیں جن میں آپ کا ڈائٹ پیٹرن اور ایک ہی وقت میں بہت زیادہ کھا لینا شامل ہیں۔ جس سے معدے میں درد ،بے آرامی اور ورم جیسی علامات سامنے آتی ہیں۔ یہ خاص قسم کا درد معدہ میں گیس پیدا کرنے والی غذاﺅں کے بہت زیادہ یا بہت تیزی سے کھانے کے سبب پیدا ہوتا ہے۔ یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر ایواکاڈو کھا رہے ہیں تو یہ معدے میں اپھارے کی وجہ بن سکتا ہے۔ 
ایواکاڈو فائبر اور فیٹ سے بھرپور ہوتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ معدے کو یہ اجزاء ہضم کرنے میں بہت سا وقت درکار ہوتا ہے۔ جب یہ معدے اور آنتوں میں زیادہ دیر کے لئے رکا رہتا ہے تو تکلیف اور گیس کا سبب بنتا ہے۔ ہم اپنی روزمرہ کی خوراک سے ایواکاڈو کی مقدار کو کم کر کے اس تکلیف سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ بعض افراد کےلئے کچھ دیگر غذائیں بھی معدے میں گیس کا سبب بن سکتی ہیں۔ یہ غذائیں معدے میں خرابی پیدا کرتی ہیں۔
٭٭٭٭٭
 
 
 

شیئر: