مکہ میں سیکیورٹی آپریشن، 189گرفتار
مکہ مکرمہ ۔۔۔ مقدس شہر کی پولیس نے سیکیورٹی اداروں ، بجلی کمپنی اور ہلال احمر کے تعاون و اشتراک سے رات کے آخری پہر غیر قانونی تارکین کیخلاف سیکیورٹی آپریشن کیا۔ وادی جلیل، المنصور ، حارة یمن ا ور حوش بکر محلوں میں چھاپے مارے گئے۔ مختلف ممالک کے 189 غیر قانونی تارکین گرفتار کرلئے گئے۔ انہیں الشمیسی ادارہ ترحیل کے حوالے کردیاگیا۔