Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کُلّوکی لال گھاٹی میں آتشزدگی،کروڑوں کی املاک جل کر راکھ

ہماچل پردیش۔۔۔ہماچل پردیش کے ضلع کُلّو کے علاقے لال گھاٹی کے جندا گاؤں میں ہائی وولٹیج تار گرنے سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 10مکانات جل کر تباہ ہوگئے۔طوفان بادو باراں کے باعث بجلی کا تارٹوٹ کر مکان پر آگرا جس سے آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ مکانات آگ کی نذر ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اورانتہائی مشکل  سے 5گھنٹے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔کُلّو انتظامیہ کے ایس ڈی ایم انوراگ شرما نے متاثرین کو 10،10ہزار روپے فوری امداد کے طور پر پیش کیا اور بے گھر ہونیوالے خاندانوںکو اشیائے ضرورت کے علاوہ لحاف، کمبل ، گدا اور دیگر سامان فراہم کئے۔ایس ڈی ایم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
مزید پڑھیں:- - -  -مہاراشٹر: صرف 40روپے کیلئے بڑے بھائی کی جان لے لی؟

شیئر: