لتا کی ہلاک فوجیوں کیلئے امداد
جمعرات 28 فروری 2019 3:00
ہندوستانی گلوکارہ لتا منگیشکر نے کشمیر میں ہونےوالے پلوامہ حملے میں ہلاک فوجیوں کیلئے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لتا منگیشکر نے ایک کروڑ روپے کی رقم بطور مالی امداد بھجوانے کا اعلان کیاہے۔ اس سے قبل امیتابھ کی جانب سے فوجیوں کیلئے امداد بھجوائی جاچکی ہے۔