Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمین پر پڑی خوراک کھانا جانوروں کیلئے نقصان دہ

لندن۔۔۔ وائلڈ لائف کے شعبے میں تحقیقی کام کرنے والوں نے انکشاف کیا ہے کہ انسان کے زیر استعمال خوردنی اشیاءکھانے سے جانوروں کو بہت نقصان ہوتا ہے۔ تجربے میں یہ بات سامنے آئی کہ دوسرے جانوروں کے مقابلے میں انسان کے چھوڑے ہوئے کھانے وغیرہ ریچھ ہی کھاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انسان کی کھائی ہوئی چیزوں کو کھانے سے وہ اپنی قدرتی خوراک کی طرف رغبت کم کرلیتے ہیں جس سے انکی صحت متاثر ہوتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ اگر انسانی خوراک جانوروں بالخصوص ان جانوروں کو جو سر جھکا کر کھاتے ہیں باقاعدگی سے کھلائی جائے تو انکی جلد ہلاکت کے امکانات زیادہ رہتے ہیں اور اب تک وائلڈ لائف میڈیسن اس بات کا سراغ نہیں لگا سکی کہ ایسے ریچھ کیوں جلد بوڑھے، کمزور ہوتے ہیں اور پھر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
 

شیئر: