Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ: ہوٹل سے تمام یرغمال بازیاب

موغادیشو ۔۔۔ صومالیہ میں ایک ہوٹل پر قابض ہوکر متعدد افراد کو یرغمال بنانے والے 3 عسکریت پسند سیکیورٹی فورسز کے کمانڈو آپریشن میں مارے گئے۔شدت پسندوں نے اپنے مطالبات منظور ہونے تک یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے کمانڈو آپریشن میں 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق شدت پسند تنظیم الشباب سے تھا۔سیکیورٹی فورسزکے مطابق عسکریت پسندوں نے گزشتہ روز موغادیشو کے ہوٹل کے باہر بم دھماکہ کیا تھا جس میں 29 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اسی دوران شدت پسند ہوٹل کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد یہ آپریشن ختم ہو گیا ہے ۔
 

شیئر: