ریاض ۔۔۔ سعودی عرب میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں شرکت کیلئے " ایونٹ ویزا" متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ ویزا پاسپورٹ جمع کرنے کے 24 گھنٹے کے اندر جاری کردیاجائے گا۔ فیصلے سے بیرون ملک تمام سفارتخانوں اور قونصلیٹ کو مطلع کردیا گیا ہے۔ ایونٹ ویزا پبلک پراسیکیورٹر کے ڈیٹا بیس میں ڈالا جائے گا۔ اسے وزارت خارجہ وزٹ ویزوں کی فہرست میں شامل کریگی۔ مملکت میں ایونٹ منعقد کرنے والا ادارہ 2 ماہ قبل وزارت خارجہ کو اپنے پروگرام سے آگاہ کریگا۔ جن مہمانوں کو ایونٹ ویزا جاری کرنا ہے ان کی تفصیلات سے مطلع کریگا۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والا شخص جس کا نام پہلے ہی وزارت خارجہ کے ڈیٹا بیس میں موجود ہوگا اسے پاسپورٹ جمع کرنے کے 24 گھنٹے کے اندر ویزا جاری کردیا جائے گا۔ ایونٹ ویزے کے اجراءمیں بہتری لانے کیلئے اور ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے متعلقہ ادارے 6 ماہ بعد نتائج سے آگاہ کریں گے۔