فرانس کے سابق اسٹار فٹبالر نکولس اینیلکا کی اسلام آباد آمد
اسلام آباد: اپنے کیریئر کے دوران دنیائے فٹبال کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل فرانس کے سابق اسٹار فٹبالر نکولس اینیلکا منگل 5مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔نکولس اینیلکا”ا ورلڈ ساکر اسٹارز ٹور“پروگرام کا حصہ ہیں جس کے تحت جنوری میں بھی بعض عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین، انگلش کلبز ، لیور پول، چیلسی اور مانچسٹر سٹی کیلئے کھیلنے والے سابق کھلاڑی پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو دوبارہ فروغ اور مقبولیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ اینیلکا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نئے صدر سید اشفاق شاہ سے ملاقات کریں گے۔ فٹ بال کی ترویج کے 20 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے کا م کریں گے۔ نکولس اینیلکا نے کہا کہ میری شرکت سے پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد میرا پاکستان کے ساتھ خاص تعلق ہے ،مجھے یقین ہے کہ میرا دورہ کھیل کی ترقی اور فروغ میں مدد گار ثابت ہوگا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں