Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برق رفتار بڑھاپے کی 41سالہ مریضہ

لندن۔۔۔ یہاں رہنے والی ایک خاتون جو عجیب و غریب بیماری ”بنجامن ہٹن“ میں مبتلا ہے اب 41سال کی ہوگئی ہے جبکہ ریکارڈ دیکھا جائے تو اس میں مبتلا افراد زیادہ سے زیادہ 12سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ اب یہ بیماری اتنی انوکھی ہے کہ پوری دنیا میں اس وقت ایسے 136افراد یا بچے موجود ہیں ۔ تاہم زیر تذکرہ خاتون ٹیفانی ویڈیکنڈ تجارت پیشہ ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انہیں یوگا بھی بیحد شوق ہے۔ دنیا کے مختلف علاقوں میں اس مرض کے جن زندہ مریضوں کا سراغ لگا ہے انکی عمریں 20، 22سال کے درمیان ہیں۔ اس بیماری میں مبتلا افراد دسروں کے مقابلے میں 8گنا زیادہ تیزی سے بوڑھے ہوتے ہیں۔ اب تک زیادہ سے زیادہ 26سال تک زندہ رہنے والے مریض لیون بوتھا چند سال قبل فوت ہوچکے ہیں۔ اس طرح ٹیفانی ویڈیکنڈ سب سے معمر خاتون ہیں۔ انکا بھائی ”چاﺅ“ اسی بیماری میں اب سے 7سال قبل فوت ہوچکا ہے۔ ٹیفانی کا پورا وجود جھریوں کا نقشہ پیش کررہا ہے۔ دانت بھی سارے جھڑ چکے ہیں۔ گنجی ہوچکی ہیں جبکہ عارضہ قلب بھی لاحق ہے۔
 

شیئر: