دائمی تھکن دور کرنے کےلئے بہترین سپلیمنٹس
ہر وقت تھکن کا شکار رہنا نیند کی کمی یا زیادہ تر وقت کام میں مصروف رہنے کے سبب ہوتا ہے۔ البتہ وہ تھکن جو مستقل لمبے عرصے تک چلتی رہے ، خرابی صحت کی نشاندہی کرتی ہے۔ ایسی صورتحال میں سپلیمنٹ کا استعمال آپ کو تندرست وتوانا رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ:
٭ وٹامن بی 12 کا استعمال تھکن سے بچاﺅ کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔
٭ وٹامن بی 16 خون کے سرخ خلیات بنانے کیلئے اہم ہے جو کہ تمام جسم میں آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے۔ اسکی کمی مسلز اور ٹشوز کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے اور آپ خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ وٹامن بی 12 کی کمی کے اثرات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں۔
تحقیق کاروں کے مطابق:
٭ آپ خود کو دائمی تھکن سے بچا سکتے ہیں اگر آپ آئرن سپلیمنٹس کا استعمال کریں۔ آئرن جسم میں آکسیجن کی فراہمی کے لیے ایک اہم منرل ہے۔ آئرن خلیات کے بننے اور درست انداز سے کام کرنے کےلئے ضروری ہے۔ آئرن کی کمی اینیمیا ، مدافعاتی نظام کی کمزوری ،دماغی کمزوری اور جسمانی کارکردگی کو متاثر کرنے کا سبب بنتی ہے ۔
٭گوشت ، سی فوڈز ، پھلیاں ، خشک میوہ جات ، پالک اور دالیں آئرن سےبھرپور غذائیں ہیں۔یہ مدافعاتی نظام کو مضبوط بنانے ، برداشت میں اضافہ اور دائمی تھکن سے نجات میں مدد دیتی ہیں .
٭آئرن اور وٹامن بی 12 کی کمی کے علاوہ تھکن کی وجوہات میں اینزائٹی اور اسٹریس بھی شامل ہیں . اینیمیا ، تھائیرائیڈ کےمسائل اور نیند میں خلل بھی تھکن اور کمزوری کا سبب بنتے ہیں۔کوشش کریں کہ مکمل نیند لیں ۔اگر 4 ہفتے تک آپ اسی پریشانی سے دوچار رہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔