اسلام آباد ... امیر قطر نے وزیر اعظم عمران خان ٹیلیفونک رابطہ میں پاک ہند ثالثی کی پیشکش کر دی ۔ اتوار کو ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پر بتایا کہ امیرقطر نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا جس میں پاک ہند کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امیر قطر نے کہاکہ ہندوستانی جنگی قیدی کو رہا کرنا قابل تعریف ہے ، پاک ہند کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔