Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی ٹائٹلز کی سنچری

دبئی: سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اپنے کیریئر میں ٹینس چیمپیئن شپ جیتنے کی سنچری مکمل کرلی۔ دبئی میں ہونے والے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس ٹورنامنٹ میں لیجنڈ ٹینس پلیئر راجر فیڈرر نے مخالف کھلاڑی اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹس میں4-6 اور4-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ راجر فیڈرر کے کیریئر کا یہ 100 واں اعزاز ہے جو انہوں نے 37سال کی عمر میں حاصل کیا۔ راجر فیڈرر نے یہ اعزاز جیت کر 5 لاکھ 23 ہزار 300 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی اپنے حاصل کر لی ہے۔ راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ 20 مرتبہ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں اور وہ پروفیشنل ٹینس کے موجودہ دور میں ٹور کی سطح کے 100 ٹورنامنٹس جیتنے والے دوسرے مرد کھلاڑی ہیں۔اب تک سب سے زیادہ 109 اعزاز جیتنے کا سہرا امریکی ٹینس کھلاڑی جمی کانرز کے سر ہے تاہم راجر فیڈرر کے مداح پرامید ہیں کہ وہ جلد ہی یہ کامیابی بھی حاصل کرلیں گے۔100 ٹورنامنٹس جیتنے پر امریکی ٹینس اسٹار جمی کانرز نے راجر فیڈرر کو مبارکباد دی ہے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: