Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برنی سینڈرز نے صدارتی مہم شروع کردی

واشنگٹن ۔۔۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما برنی سینڈرز نے دوسری مرتبہ صدارتی امیدوار بننے کےلئے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔برنی سینڈر 2016 ء میں ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں صدارتی امیدوار بننے میں ناکام رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس میں جانتا ہوں کہ لوگ کس طرح تنخواہ میں گزارا کرتے ہیں۔میرے والدین نے کروڑوں ڈالر نہیں چھوڑے کہ میں عمارتیں اورکلب بناﺅں۔برنی سینڈرز نے کہا کہ میری والدہ کی خواہش تھی کہ کرائے کے فلیٹ سے اپنے مکان میں منتقل ہوں مگر میری والدہ کرائے کے فلیٹ سے اپنے گھر منتقل ہونے کی خواہش دل میں لئے چل بسیں۔میرے والدایک انتہائی جراتمند شخص تھے ۔
 

شیئر: