Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری

غزہ سٹی ۔۔۔ اسرائیلی طیار وں نے غزہ پٹی میںحماس کے 2ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔یہ حملہ اسرائیل کی طرف دھماکہ خیر موادپر مشتمل غبارے چھوڑے جانے کے بعد کیا گیا ہے ۔ حماس سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتہ کو رات گئے وسطی غزہ پٹی کے مشرقی علاقے البوریج اور حماس کے زیر انتظام محاصرہ زدہ پٹی کے جنوب میں رفاہ کے مشرق میں ہونے والے حملوں میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ حملے اس وقت کئے گئے جب غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب دھماکہ خیز مواد سے بھرے متعدد غبارے چھوڑے گئے تھے ۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔اسرائیل اور حماس 2008ءکے بعد 3 جنگیں لڑ چکے ہیں ۔
 

شیئر: