Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرانی گاڑیوں کے نرخ 20فیصد تک کم ہوگئے

جدہ۔۔۔۔۔پرانی گاڑیوں کے ڈیلرزنے واضح کیا ہے کہ مملکت میں پرانی گاڑیوں کے نرخ ابتک 20فیصدتک کم ہوچکے ہیں۔ 30فیصد تک کمی متوقع ہے۔ڈیلرز نے الریاض اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اورپڑوسی ملکوں سے پرانی گاڑیوں کے نرخوں میں کمی کی خبریں سعودی مارکیٹ پر اثرانداز نہیں ہونگی۔ جدہ ایوان تجارت میں گاڑیوں کے شوروم کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین مخلد المطیری نے کہا کہ بعض افراد یاادارے پرانی گاڑیاں مہنگے داموں فروخت کرنیکا سوچ تھے اب انہیں بھی احساس ہوگیا کہ 5ماہ کی کساد بازاری جاری ہے نرخ بڑھنے کا امکان نہیں۔

شیئر: