ریاض۔۔۔ سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے بتایا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے مملکت میں 161242 سے زیادہ ٹریفک حادثات ہوئے۔ آرگنائزیشن نے ڈرائیورو ں سے کہا کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال نہ کریں اور حفاظتی بیلٹ باندھنے کا اہتما م کریں ۔ ادارے نے توجہ دلائی کہ گاڑیوں میں ایئر بیگز کی موجودگی کی بدولت حادثات سے ہونے والی اموات میں 12 فیصد اور حفاظتی بیلٹ کے استعمال کے باعث 40 تا 60 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آرگنائزیشن نے بتایا کہ اس نے 2018ء اور اس کے بعد آنے والی گاڑیوں میں سلامتی کی تدابیر کا خصوصی اہتما م کرایا ہے۔