Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلف ڈرائیو گاڑیوں کے لئے خاص قسم کا ٹریک

لندن۔۔۔آج کے دور میں از خود چلنے والی گاڑیاں یا سیلف ڈرائیو قسم کی کاریں حقیقت بن چکی ہیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان خود کار گاڑیو ںکے بارے میں راستے سے بھٹک جانے یا الگ ہوجانے کی شکایات بھی ملتی رہی ہیں۔ سائنسدانوں نے ان گاڑیوں کے انہی نقائص کو دور کرنے کیلئے اب ایک خاص قسم کا ٹریک تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو اپنی شکل و صورت کے اعتبار سے اسکالسٹک نظر آتی ہیں اور تجرباتی مرحلے میں ان پر 8انچ لمبی گاڑیوں کو کامیابی سے چلایا جاچکا ہے اور یہی وہ کامیابی ہے جسکی بناءپر آٹو انجینیئرنگ کے ماہرین یہ توقع کررہے ہیں کہ اس سے مستقبل قریب میں سڑکیں زیادہ محفوظ اور مامون ہوا کرینگی۔ کھلونا نما ننھی کاروں کے لئے جو ٹریک تیار ہوا ہے وہ جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔ اس نمونے سے پتہ چلتا ہے کہ اگر ان ٹریک کو پیش نظر رکھ کر بڑی گاڑیو ںکےلئے بڑے ٹریک بھی بن سکتے ہیں۔ ایسا ہوا تو سڑکوں پر ٹریفک کا ہجوم بھی کم ہوجائیگا اور لوگ زیادہ آرام و سکون سے سفر کرسکیں گے۔ تجرباتی مرحلے میں 8انچ لمبی 16کھلونا کاروں کو ٹریک پر چلا یا گیا۔ واضح ہو کہ سیلف ڈرائیو کاروں میں کیمبرج منی کاروں کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ٹریک سے گزر جانے والی گاڑیوں کا دوسری گاڑیوں سے مواصلاتی رابطہ بھی بہتر ہوجائیگا۔
 

شیئر: