Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کوہ پیما خاتون کی ایک اور کامیابی

ریاض۔۔۔۔سعودی کوہ پیما خاتون رہا محرق نے ماؤنٹ ایورسٹ پر سعودی پرچم لہرا نے کے بعد شمالی امریکہ کی سب سے اونچی چوٹی ڈینالی پر بھی سعودی جھنڈا لہرا دیا۔رہا محرق کو دنیا کی بلند ترین کی چوٹیاں سرکرنے کا شوق ہے۔’’اسپورٹس 360‘‘کے مطابق رہا محرق نے بتایا کہ وہ اہل خانہ کے تحفظات کے باوجوداپنے خواب پورے کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ یہ سعودی عرب کی پہلی کم عمر لڑکی ہے جس نے ایورسٹ سرکی۔رہا نے بتایا کہ بچپن سے کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جس سے شہرت اور عزت ملے۔رہا محرق کو خواتین کے حقوق کے فروغ کیلئے عالمی آرگنائزیشن کی سفیربھی ہے۔

شیئر: