Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم نے رافیل کوہندوستانی فضائیہ کےحوالے کیوں نہیں کیا؟، مایاوتی

نئی دہلی۔ ۔۔ کانگریس صدر راہول گاندھی کے حلقہ انتخاب امیٹھی میں سابق وزیر اعلی اوربی ایس پی صدر مایاوتی نے رافیل طیارے کے معاملے میں وزیر اعظم مودی کو ہدف بناتے ہوئے سوال کیا کہ 5سالہ دور اقتدار میں رافیل کو فضائیہ کےبیڑے میں شامل کیوں نہیں کیاگیا؟واضح ہو کہ نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہماری حکومت میں پہلا رافیل طیارہ پرواز کریگالیکن جب حکومت جانے کی باری آئی تو اسے سرد خانے میں ڈال دیا گیا۔مایاوتی نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو رافیل ہندوستان کی فضاؤں میں پرواز کرتا نظر آئے گا۔رافیل معاملے میں مودی کے بیان پر بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ وزیر اعظم مودی کا ریلیوں میں کہنا کہ رافیل طیارہ ہندوستانی فضائیہ کیلئے انتہائی کار آمد ثابت ہوسکتا ہے، تو انہوں نے 5سالہ دور اقتدار میں ایک بھی رافیل طیارہ ہندوستائی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیوں نہیں کیا ؟اور حکومت کی جانب سے ملک کی حفاظت کے معاملے میں کھلواڑ کیوں؟۔
مزید پڑھیں:- - - -کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے قبل غلطیاں درست کرلینا جرم نہیں، سپریم کورٹ

شیئر: