Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوریا کیساتھ فوجی مشقیں ختم کردینگے، امریکہ

واشنگٹن۔۔۔ امریکہ اور جنوبی کوریا سالانہ بنیادوں پر ہونے والی2مشترکہ عسکری مشقوں کا سلسلہ ختم کر دیں گے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس اقدام کا مقصد شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے سلسلے میں سفارت کاری کو موقع دینا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا پر تنا ﺅمیں کمی چاہتا ہے۔اسے جوہری ہتھیاروں سے صاف بنانے کا عزم رکھتا ہے۔ یہ اعلان امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن کی دوسری مرتبہ ملاقات کے بعد سامنے آیا ۔
 

شیئر: