بینکاک:ایشین اولمپک کونسل نے ایک مرتبہ پھرکر کٹ کو 2022ء کے ایشین گیمز میں شامل کرلیا ہے۔بینکاک میں ہونے والے اولمپک کونسل آف ایشیا کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 2022ء کے ایشین گیمز میں کرکٹ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایشین گیمز میں کرکٹ کا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا اور ان مقابلوں میں آسٹریلیا سمیت اوشیانا ممالک کو بھی شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔ ایشین گیمز 2022ءکی میزبانی چین کا شہر ہانگزو کرے گا۔ ابتدائی پروگرام کے مطابق ایشین گیمز 10 ستمبر 2022ء سے 25 ستمبر 2022ء تک جاری رہیں گے۔ اس سے پہلے 2010ء اور 2014ء کے ایشین گیمز میں بھی کرکٹ مقابلے ہوئے جس میں پاکستان ویمنز ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں