مالدیپ اور مملکت کے درمیان تعاون
ریاض ۔۔۔ مالدیپ کے وزیراسلامی امور ڈاکٹراحمدزاہر سے مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں سیکریٹری اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللہ الصامل اور انکے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً دونوں ملکوں کی وزارتوں کے درمیان اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے شعبو ں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔الزاہر نے اعتراف کیا کہ سعودی عرب خادم حرمین شریفین کے زیر قیادت میانہ روی، اعتدال پسندی جیسی اقدار کے پرچار ، اسلام اور اسکے پیرو کاروں کی دنیا بھر میں خدمت کررہا ہے۔ سعودی عرب ہر ایک کی طرف دست تعاون بڑھاتا ہے۔ قدرتی آفات سے دوچار تمام ممالک کی مدد بڑھ چڑھ کر کرتا ہے۔ تمام شعبوں میں سعودی عرب قائدانہ کردارادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی وزارتیں انتہا پسندی اور تمام منحرف افکار کے خلاف مزاحمت اور میانہ روی کے پرچار میں ایک دوسرے سے تعاون کرینگی۔