Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: کراچی کنگز کی 5 وکٹوں سے کامیابی

ابوظبی: پی ایس ایل 4کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بولرز نے ملتان سلطانز کے کسی کھلاڑی کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔عثمان شنواری نے عمر صدیق اورجیمس چارلس کو بولڈ کیا ۔جیمز وینس نے شعیب ملک کا ساتھ دیا لیکن وہ عمر خان کی گیند پر 16 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ شعیب ملک ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے میں مدد دیں گے تاہم شعیب ملک 26 گیندوں پر 26 رنز بنانے کر عمر خان کی گیند پر چھکا لگاتے ہوئے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ ڈینیئل کرسچن نے5،حماد اعظم نے 29 اور کرس گرین نے 18 رنز بنائے، ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز ہی بناسکی۔ عثمان شنواری 15 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور مین آف دی میچ رہے جبکہ عمر خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میںکولن منرو 11 اور بابر اعظم 12 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ لیام لیونگسٹن اور کولن انگرام نے 46 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔کولن انگرام 82 کے مجموعے پر محمد عباس کی گیند پر 31 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے،افتخار احمد کو محمد عباس نے صفر پر آوٹ کردیا۔لیام لیونگسٹن نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے محمد رضوان کے ہمراہ محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 30 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔لیونگسٹن نے آخری اوور کی دوسری گیند پر پورے میچ کا واحد چھکا لگا کر53رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر میچ میں فتح حاصل کرلی۔ملتان سلطانز کے محمد الیاس نے 3 ، محمد عباس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی کنگز پلے آف کی دوڑ میں شامل ہوگئی۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: