Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام ایئرپورٹ پرگونگوں کیلئے نئی سہولت

دمام ۔۔۔ کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام نے گونگوں کیلئے ”اشارہ“ ایپلی کیشن جاری کردی۔ یہ نت نئی خدمات کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کمپنی ”علم“ نے تیار کی ہے۔ اشارہ ایپلی کیشن کو سب سے پہلے دمام ایئرپورٹ پر موثر کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ترکی الجعوینی، وزارت محنت کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن المقبل، الشرقیہ میں گونگوں کے کلب کے سربراہ اور متعدد اداروں کے اہم عہدیدار اور نمائندے موجود تھے۔ اس ایپلی کیشن کی بدولت گونگوں کیساتھ ربط و ضبط کا معیار بہتر ہوگا۔ 
 

شیئر: