مودی حکومت’ ’قومی آفت‘ ‘ہے،شرد پوار
ناسک۔۔۔۔نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی )کے صدر شرد پوار نےمہاراشٹر کے شہر ناسک میں پارٹی کارکنان کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت’’قومی آفت ‘‘ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن سے متحدہونے کی اپیل کی۔پوار نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی آفت بن چکی ہےاوراقتدار کے حصول کیلئے ہر قسم کے غیرمناسب اقدامات کرسکتی ہے۔این سی پی کے کارکنان اور رہنما ان کی چالوں سے ہوشیار رہیں۔ گزشتہ سال 3 ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات میں ناکامی کے بعدبی جےپی کو شدید دھچکا پہنچا۔انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو ملک کے عوام جمہوری اقدارو روایات سے محروم ہو جائیں گے۔این سی پی سربراہ نے کہا کہ اب بی جے پی فوجیوں کی قربانیوں سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوششیں کررہی ہےجوافسوسناک ہے۔