Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ون نیشن ون کارڈ‘‘کا اجرا، نقدی اور میٹرومیں سفر کی سہولت

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے’’ون نیشن ون کارڈ‘‘جاری کیا۔ اس کارڈ کی مدد سے ملک میں چلنے والی میٹرو ٹرین یا بس میں سفرکرسکتے ہیں۔یہ کارڈنیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا(این پی سی آئی) نے بھارت الیکٹرانک ،سیڈیک اور وزارت شہری ترقیا کے تعاو ن و اشتراک سے جاری کیا۔ وزیر اعظم مودی نے گجرات کے شہر احمد آباد میں’’ون نیشن ون کارڈ‘‘کے اجرا کے بعد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کامن موبلیٹی کار ڈ کی مدد سے رقم کی ادائیگی ، شاپنگ اور کسی بھی شہر میں قائم میٹرو یا بس میں سفر یادیگر ٹرانسپورٹ کی سہولتیں دستیاب ہونگی۔ بھارتیہ اسٹیٹ بینک، الہ آبادبینک، آندھرا بینک، سینٹرل بینک آف انڈیا، انڈین اوورسیز بینک، پنجاب نیشنل بینک اور یونین بینک آف انڈیا نے این پی سی آئی کے ساتھ معاہدہ کررکھا ہے۔ یہ کارڈ ملک کے 25بینکوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس کارڈ کی مدد سے پارکنگ ، ٹول پلازاپر رقم ادا کی جاسکتی ہے۔صارفین کو اس کارڈ کے بعد دیگر کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ اے ٹی ایم پر لوگوں کو اس کار ڈ کے ذریعے رقم ادا کرنے پر 5فیصد جبکہ بیرون ملک ادائیگی پر 10فیصدکیش بیک ملے گا۔
مزید پڑھیں:- - -  -بھدوہی : جھونپڑی میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک

شیئر: